چھاپہ نہ گرفتاری، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ معطل

عمران خان نے ڈرون حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے، دشمن ملک نے بھی ایسا نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وزیر داخلہ راناثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر تمام اقسام کی کارروائی سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزیر داخلہ راناثنااللہ کی گرفتارنہ کیا جائے اور نہ ہی کوئی چھاپہ مارا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ کی گرفتاری:اسلام آبادپولیس اوراینٹی کرپشن حکام میں ٹھن گئی

لاہور ہائیکورٹ نے پیر17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب بھی کر لیا، عدالت کی جانب سے تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں