وزیراعظم کی تین ملکی سیریز جیتنے پر مبارک باد، ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات


وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار تین ملکی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ  محمد نواز، حیدر اور حارث نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے میچ کا شاندار اختتام کیا۔


شہباز شریف نے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بابر الیون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ  میں ہونے والی تین ملکی سیریز میں پاکستان نے فائنل میں  نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں