ملک میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ


ملک میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا۔

لاہور میں مال روڈ پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا تجربہ کیاگیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مال روڈ احتجاج کے دوران ڈرون مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران روڈ بلاکنگ، احتجاج و متبادل روٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ڈورن سے اسموگی وہیکلز، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ ڈرون مانیٹرنگ سے رانگ پارکنگ، تجاوزات جیسے مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔ٹریفک مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ویڈیوز بھی محفوظ کی جائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ویڈیو ریکارڈ فراہم کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس یونٹ بھی تشکیل دے دیا۔مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ اور دیر ماڈل روڈز پر ڈرون مانیٹر نگ کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں