وزیر اعظم قازقستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف قازقستان کے 2 روزہ دورے پر 12 اکتوبر کو روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 12 سے 13 اکتوبر کو قازقستان کا دورہ کریں گے اور وہ آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہو گا۔

وزیر اعظم شہبازشریف 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کارکنان کس سے اور کیوں گلہ شکوہ کرتے ہیں؟ فواد چودھری

شہباز شریف علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے اور مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ سیکا 1992 میں قائم ہوئی تھی جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔ سیکا 5 وسیع ڈومینز کے تحت اعتماد سازی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں