سوات:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

CTD

سوات میں  پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی  کے دوران 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک اور3 سپاہی شدید زخمی  ہو گئے۔

سوات کے علاقے انگرو ڈھیرئی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔کالعدم تنظیم سوات گروپ کے ٹھکانے پر چھاپہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی :سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک،4 اہلکار زخمی

سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔فائرنگ سے تین سپاہی شدیدزخمی ہوئے۔

مبینہ ہلاک دہشت گرد افغانستان میں دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔۔ہلاک دہشت گردوں نے افغانستان میں آئی ای ڈی کی تربیت حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp