اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں تیندوے کی تصاویرسامنے آگئیں


اسلام آباد: مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی تصاویرسامنے آگئیں۔

میل تیندوے کی تصویریں کی عکس بندی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے کیمروں نے کردی، جن کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تیندوہ کامن لیپرڈ نسل کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: مارگلہ ہلز میں گالف کورس کی تعمیر غیر قانونی قرار

تیندوے کو 16 اور 18ستمبر کو دن اور رات کے اوقات میں مارگلہ پہاڑیوں پر دیکھا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق خوشگوار ٹھنڈے موسم میں مارگلہ ہلز نینشل پارک میں تیندوے زیادہ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ٹریل جانے والے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں