عدالتی ضمانت پرمفرور 3رشتہ دارپاکستانی عوام کےمستقبل کالندن میں فیصلہ کریں گے ،شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے  کہ عدالتی ضمانت پرمفرور3رشتہ دار پاکستانی عوام کےمستقبل کالندن میں فیصلہ کریں گے۔

شیخ رشید نے وزیر اعظم شہباز شریف کی  نواز شریف سے ہونیوالی ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی ضمانت پرمفرور3رشتہ دار پاکستانی عوام کےمستقبل کالندن میں فیصلہ کریں گے۔خرم دستگیرکہتےہیں قومی سلامتی کےاداروں کےمستقبل کافیصلہ بھی لندن میں ہی کریں گے۔


انہوں نے کہاہے کہ کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھی۔پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ دھوم سےنکلےگا۔نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔


ان کا کہنا ہے کہ آٹا150روپے فی کلو نایاب ہوگیا،خریدار ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے۔افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔70غیرآئینی وزرا کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوںرشید

 

 


متعلقہ خبریں