سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، عمران خان سے 7 کروڑ وصول کرنے کی ہدایت

عمران خان، نور عالم خان میں نوک جھوک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر عمران خان سمیت دیگر افراد سے سات کروڑ روپے وصول کرنے کی ہدایات دے دی۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین نیب نے بتایا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 156 گھنٹے استعمال کیا جس پر 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، نیب اس کی ریکوری کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ یہ رقم خیبرپختونخوا حکومت سے نہیں بلکہ جس نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے اس سے وصول کریں، الیکشن کمیشن کو اس معاملہ پر نیب کو خط لکھنا چاہیے۔

چیئرمین نیب نے انکشاف کیا کہ مزید 1800 لوگوں نے ہیلی کاپٹر پر سفر کیا، 2012 سے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

پی اے سی نے ہدایت کی کہ عمران خان اور 1800 افراد سے ریکوری کی جائے۔

 


متعلقہ خبریں