بجلی کے بلوں میں اضافہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب

Shahbaz Sharif

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس، متعلقہ حکام سے بجلی کے بِلّوں پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھونگا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے،  میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلّوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

 


متعلقہ خبریں