پی سی بی نے انجری کا شکار شاہین آفریدی کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا، فاسٹ باولر محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں یوکے میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپناپہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا، سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
Hasnain to replace Shaheen in Asia Cup
Read details here ⤵️https://t.co/1BSEfF6KMl
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 22, 2022