ہم کسی بھی ملک کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتے، افغان وزیر دفاع


کابل: افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قائم مقام افغان وزیر دفاع نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک چاہتے ہیں کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں لیکن ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد اور مذہب کے خلاف کوئی بھی مطالبہ قابل قبول نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظام ہی عورتوں کے تمام حقوق اور عزت کا ضامن ہے، سراج الحق

افغان وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپنے ملکی معاملات کے خلاف کسی کی بھی خواہش کو قبول نہیں کریں گے اور اب افغانستان حقیقی معنوں میں آزاد و خودمختار ملک ہے۔

افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ افغانستان و اسلام میں ہم کسی بھی مداخلت کو روکتے ہیں جبکہ ہماری زمین، اندرونی معاملات، روایات اور ثقافت ہیں، ہم نے تاریخی طور پر کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

 


متعلقہ خبریں