پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کیخلاف کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایف نائن پارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر 2دن تشدد کیا گیا، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے ان پر کیس کریں گے،مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کیخلاف بھی کیس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے،اگر ان پر کیس ہوسکتا ہے تو ہم فضل الرحمان ،نواز شریف ،رانا ثنااللہ کیخلاف بھی کیس کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے قا نون کی بالادستی کی دھجیاں اڑاد دیں، ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ قانون اور آئین پر عمل کروائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے آپ کو تو سازش کا پتہ چل گیا ہوگا،جو ظلم کرتا ہے پوچھنے پر کہا جاتا ہے کہ ہمیں تو پیچھے سے حکم آیا تھا۔
اعلی عدلیہ عمران خان کے خاتون میجسٹریٹ کو نام لے کر دھمکی دینے کا ازخود نوٹس لے، حکومتی اتحاد
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان حقیقی آزادی کی طرف جا رہاہے جسےکوئی نہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں لوگوں میں دہشت پھیلائی جا رہی ہے، لوگوں کو غلام بنانے کیلئے ڈرایا جاتا ہے،شہباز گل پر تشدد ہوسکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے، یہ آپ سب کیلئے فیصلہ کن وقت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پہلی بار سوئی ہوئی قوم جاگ رہی ہے، 25 مئی کبھی یہ قوم نہیں بھولے گی، جب ایک پرامن احتجا ج کیا جا رہا تھا،اب پر شیلنگ کی گئی، تشدد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل لیاقت باغ میں بڑا جلسہ کروں گا اور اپنے عوام کو آئندہ کا روڈ میپ دوں گا، میں اپنے عوام کو اپنے ساتھ ملاوں گا اور ان کو سمجھاوں گا، میں سب کو تیار کروں گا، شہباز گل کے ساتھ جو ہوا یہ ہمیں غلام بنانے کیلئے تھا۔