نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان: چین میں امریکی سفیر کی طلبی


 امریکی ایوان نمائندگان  کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا۔

چینی وزارت خارجہ نےاسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان  پر امریکی سفیر  کے سامنے  شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

چینی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہے گا۔امریکی اقدام انتہائی جارحانہ نوعیت کا ہے۔

انہوں نے  امریکہ کو  تنبیہہ کی ہے  کہ امریکی اقدام کے انتہائی سنجیدہ نتائج ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چین کی دھمکی کے باوجود امریکی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں

واضح رہے کہ چین نے اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے دورہ کرنے سے باز رہنے کی  وارننگ دی تھی۔

تاہم چین کی وارننگ کی باوجود امریکی اسپیکر گزشتہ رات تائیوان کے دورے پر پہنچیں۔نینسی پلوسی 25 سال میں تائیوان کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ سطح کی امریکی شخصیت ہیں۔


متعلقہ خبریں