پنجاب میں خواجہ سراؤں کا بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کا اعلان


لاہور: پنجاب میں خواجہ سراؤں نے مختلف حلقوں سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے حق نمائندگی نہ ملنے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے اپنی انتخابی مہم شروع  کر دی جسے سوشل میڈیا  پر بھی پذیرائی ملنے لگی ہے، خواجہ سراؤں نے مہنگائی، لوٹ مار اور قبضہ گروپ کے خلاف آواز اٹھانے کا نعرہ لگایا ہے۔

خواجہ سراؤں کی جانب سے گجرات کے حلقہ این اے 105 سے زاہد خان عرف ریشم جبکہ سرگودھا کے حلقہ پی پی 133 سے میڈم نینا لعل کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

نینا لعل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خواجہ سراؤں سے متعلق کسی بھی پارٹی نے کوئی پالیسی نہیں اپنائی اور نہ ہی کوئی جماعت خواجہ سرا کو اپنا امیدوار بنانے پر تیار ہے، کسی سیاسی پارٹی کے منشور میں خواجہ سراؤں کے بارے میں کچھ بھی شامل  نہیں۔

نینا لعل نے عوام سے اپیل کی کہ انہیں ووٹ دے کر کامیاب کیا جائے۔


متعلقہ خبریں