پشاور: بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار


پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیس نے بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ شادی بیاہ کے جوڑوں پر کڑھائی کا کام کرتا تھا، عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم سہیل کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے، ملزم نے دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا، ملزم حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کےا ختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا،شیخ رشید

آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں ملزم نے 10 سالہ بچی کو زیادتی کر کے قتل کر دیا تھا اور 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ 17 جولائی کو کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک بچی کا انٹرویو بھی کیا، انٹرویو کے دوران ٹیم کو اہم شواہد اور مدد ملی۔ ٹیم نے 50 سے زائد مشتبہ تصاویر کا معائنہ کیا اور کیس میں 100 سے زائد افراد کا ڈین این اے لیا گیا جبکہ 200 کے قریب گھروں کی پروفائلنگ کی گئی۔ ایک ہزار گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی گئی۔

آئی جی نے کہا کہ ملزم اپنے انجام کو پہنچے گا اور ایسی وارداتیں بڑے چیلنجز ہیں۔


متعلقہ خبریں