شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان

شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤقلر شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اب یو اے ای میں منعقد ہو گا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ شاہین آفریدی گٹھنے سے نیچے کھنچاؤ محسوس کر رہے ہیں تاہم ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹس پر مشاورت جاری ہے، ٹیم مینجمنٹ آج پی سی بی میڈیکل شعبے کے سربراہ سے مشاورت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق  میڈیکل بورڈ کی مشاورت کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں کھلانے کا فیصلہ ہو گا۔

سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں