جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیشرفت


کراچی: جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ جامعہ کراچی میں چینی شہریوں پر خودکش حملہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ملزم داد بخش کی شناخت پریڈ ہوئی، خودکش حملے میں زخمی ہونے والے اور واقعے کے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

شناخت پریڈ کے دوران ملزم کے ساتھ 10 ڈمی ملزمان بھی پیش کیے گئے تھے۔ عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم حملے سے قبل جامعہ کراچی آیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں گھر کی تلاشی لی گئی اور دوران تلاشی انتہائی اہم شہادتیں قبضے میں لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نظام کا حصہ ہے، بات چیت ہوتی رہتی ہے، ایکس اور وائی کچھ نہ کریں، فواد چودھری

ملنے والے 2 ہینڈ گرینڈ، ریمورٹ کنٹرول اور سرکٹ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جبکہ مقدمے میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے خودکش حملے سے قبل چینی اساتذہ کو لانے والی وین کی ریکی بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں