مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی دہشتگردی، 6 ماہ میں140 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے 6 ماہ میں 140 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بے جا پابندیاں، غیر آئینی احکامات ، ٹوئٹر نے مودی سرکار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

رواں سال شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے جنہیں گھروں سے نکال نکال کر تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ بھارتی افواج کی جانب سے کالے قانون کے تحت 854 افراد کو گرفتار اور 34 گھروں کو تباہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں