صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان گرفتار


صحافی واینکر پرسن عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

عمران ریاض خان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس عمران ریاض خان کو حراست میں لے کر روانہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران ریاض خان کواٹک پولیس نےاسلام آبادٹول پلازہ سےگرفتارکیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے وقت عمران ریاض خان کیساتھ پشاور کےصحافی بھی موجودتھے۔

وزیرِ قانون پنجاب ملک احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ریاض خان کو ضلع اٹک، راولپنڈی ڈویژن سے گرفتار کیاگیا۔ ان پر پنجاب میں مقدمات درج ہیں لہذا پنجاب کی حدود میں سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں