عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم معطل


سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم معطل کردیا، عامر لیاقت کی فیملی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی، درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست میں میڈیکل بورڈ، محکمہ صحت،ایس ایس پی ایسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست شہرت حاصل کرنے کے لیے مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دائر کی گئی تھی، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے ورثاء کے انکار کے بعد انکا بھی پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا ،بے نظیر بھٹو کا قتل بھی ایک ہائی پروفائل کیس تھا، پوسٹ مارٹم کرانا شریعیت کے خلاف ہے درخواست گزار نے اس حوالے سے فتویٰ بھی حاصل کیا ہے۔

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکی قبر کی بے حرمتی ہوگی، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے اختیارات سے تجاویز کرتے ہوئے جلد بازی میں پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کیے، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے 18 جون کو دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں