امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گر گئے


امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گر گئے، خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائیکل سے گرتے ہی امریکی صدر کھڑے ہوئے اور کہا میں ٹھیک ہوں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوبائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

امریکی صدر چھٹیاں گزارنے کیلئے ڈیلا ویئر میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں