سعودی عرب کا حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

Hajj Operation

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی 45 سال سے کم عمر خواتین سے متعلق  نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سعودی عرب کی حکومت  نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم کا ساتھ  لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے حکم نامے کا  باضابطہ نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا ہے۔  نوٹیفکیشن میں  کہا گیا ہے  کہ تمام ائیر لائنز نئے ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں۔کوتاہی برتنے والی ائیرلائن کو جرمانہ کیساتھ سخت سزائیں دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp