ن لیگ نے ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی اہم ترین مبینہ آڈیو ریلیز کردی


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو چوری کی عادت ہے، ملک میں عمران نیازی اوراس کے اہل خانہ نے کرپشن کا بازار گرم کیا، فرح شہزادی نے بشری بی بی سے مل کر ٹھیکیداروں اور ٹرانسفرو پوسٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے، اس کے اثاثوں نے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی، ملک کی معیشت سسکیاں لیتی رہی مگر یہ اثاثے بناتے رہے، عمران خان نے بنی گالے میں ہو نے والے اخراجات کیسے پورے کیے؟

پی ٹی آئی کا فوری لانگ مارچ نہ کرنیکا اہم فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر عطا تارڑ اور ن لیگ پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو بھی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہیرے کی اسٹوری آئی ہے، باقی چیزیں بھی نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ رسیدیں مانگتے مانگتے عمران خان بھول گئے کہ کچھ رسیدیں ان کی بھی رہتی ہیں، عمران خان نے بورڈ آف ریونیو میں اپنے بندے لگائے، عمران خان نےاپنے لوگوں کوٹیکس چھوٹ کیلئے ایمنسٹی اسکیم دی، ایمنسٹی اسکیم کے تحت فرح خان کو32 کروڑ کی چھوٹ دی گئی، عمران خان کا آج تک ذریعہ آمدن ڈیکلئیر نہیں ہے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا، وزیراعظم

صوبائی وزیر اور ممتاز قانون دان عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو پیسے بنانے کا ذریعہ بنایا گیا، فرح خا ن نے پوری پاکستان پر حکومت کی، بشریٰ مانیکا کے کہنے پر آپ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آپ چور چو ر اور ڈاکو کے نعرے لگاتے ہیں لیکن آپ سے بڑا چور کوئی نہیں۔

ن لیگ پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مبینہ آڈیو لیگ پوری فلم کا ایک ٹریلر ہے،
ان کے اگلے اور پچھلے رشتہ داروں کی غربت بھی دور ہوگئی، عمران خان نے کرپشن کیلئے دو فرنٹ ویمن رکھی ہوئی تھیں۔

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے فرح خان کا کیا قصور ہے؟ مبینہ آڈیو کچا چٹھا کھول رہی ہے، کروڑوں روپے مالیت کی انگھوٹھیاں منگوا کر کون سی کرپشن چھپائی گئی؟ جواب دیں۔


متعلقہ خبریں