سابق بھارتی کپتان دھونی کے خلاف مقدمہ درج


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف چیک باؤنس ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی ریاست بہار کے بیگوسرائے سی جے ایم کورٹ میں دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف 30 لاکھ کا چیک باؤنس ہونے کے مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس انٹرپرائزز کے مالک نیرج کمار نرالا نے بیگو سرائے کورٹ آف جسٹس رومپا کماری کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نیو گلوبل پروڈکشن انڈیا لمیٹڈ نئی دہلی، کمپنی کے چیئرمین مہندر سنگھ دھونی ایف آئی آر میں 8 افراد کو نامزد کیا۔

دھونی کی ساتھی کرکٹرز کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

نیرج کمار نیرالا نے الزام لگایا کہ ہماری کمپنی کو 36 لاکھ 86 ہزار روپے دیے گئے تھے تاہم متعدد بار عدم تعاون پر اور قانونی نوٹس کا جواب نہ دینے پر کمپنی کی جانب سے مقدمہ درج کروایا۔

سابق بھارتی کپتان اس پراڈکٹ کی تشہیر کرتے ہیں اور کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں