وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اوروزارتوں سے رپورٹ طلب کرلیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔