وفاقی حکومت کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمود خان کیخلاف کارروائی کیلئے قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کرکے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا ، پی ٹی آئی مارچ میں مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وزیراعلیٰ کی شرکت وفاق پر حملہ ہے۔ وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پر عمل کریں گے۔

عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمات درج

رانا ثنااللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں وفاقی سرکاری ملازمین نے فتنہ مارچ میں سہولت کاری فراہم کی ، کے پی میں تعینات وفاقی پولیس افسران اور انتظامیہ کیخلاف بھی کارروائی کرینگے، بعض پولیس افسران پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس اور انتطامیہ کے بعض افسران سیاسی جماعت کے آلہ کار بنے۔


متعلقہ خبریں