اسلام آباد: جی ڈی اے نے پانی کے معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ سابق وفاقی وزیر اور جی ڈی اے رہنماڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کیا ہے۔
کابینہ اجلاس: بلاول بھٹو نے ملک میں پانی کی قلت کا معاملہ اٹھا دیا
ہم نیوز کے مطابق جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ چاہتے ہیں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے، پانی کا معاملہ ہمارے ملک کیلئے اہم بن گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ میری کل والی تقریر کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، کل کہا تھا پی ٹی آئی کے معاملے کو سیاسی طریقے سے ڈیل کیا جائے، سیاستدانوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو دوسرے اداروں کی طرف دیکھیں گے۔
جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ ہمارا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،ہم آزاد ہیں، اچھے ماحول میں مذاکرات کیے جاتے تو آج صورتحال بہتر ہوتی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اسکول بند کردیئے گئے، اسپتال جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اگر ایسے معاملات کا حل نہ نکالا گیا تو پھر حالات خراب ہوسکتے ہیں۔