شعیب اختر کا بالنگ ایکشن غیر قانونی تھا، سہواگ کا الزام


بھارتی کھلاڑی سہواگ نے پھر شعیب اختر پر الزام لگا دیا، کہا شعیب اختر غصے میں تیز بالنگ کرانے کیلئے بال تھرو کرتے تھے۔

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دے دیا، کہا کہ کہ شعیب اختر بولنگ کراتے ہوئے ہاتھ چھپا کر بھاگتے تھے اور جھٹکا مارکر گیند کرواتے تھے۔

بھارتی ڈیجیٹل شو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا۔


شعیب جانتا ہے کہ وہ اپنی کہنی کو جھٹکا دیتا تھا، وہ جانتا تھا کہ وہ بھی وٹا مار رہا ہے۔ ورنہ آئی سی سی اس پر پابندی کیوں لگائے گی؟ بریٹ لی کا ہاتھ سیدھا نیچے سے آتا تھا، جس وج سے بال سمجھنے میں آسانی ہوتی تھی، لیکن شعیب کے ہاتھ اور گیند کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا تھا۔

اس سے پہلے بھی وریندر سہواگ  پاکستانی فاسٹ بالر کو نشانہ بنا چکے ہیں، تاہم ابھی تک ان کے اس الزام پر شعیب اختر کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں