پاکستان کے حالات پر لندن میں اجلاس طلب کر لیا گیا، جہاں نوازشریف صدارت کریں گے وزیراعظم شہبازشریف اورکابینہ ارکان شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب ، احسن اقبال ، ایاز صادق ، خواجہ آصف اور سعد رفیق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دو دن لندن میں قیام کریں گے، وہ برطانیہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے، رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنماوں کو طلب نہیں کیا ہے، انہوں نے نواز شریف سے مشاورت کے لیے ملاقات کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف میر جعفر، 20 کے بعد کال دوں گا، ایک ہی مطالبہ الیکشن کراؤ، عمران خان
دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا، پاکستان میں70 سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔