کراچی کا جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا وہ واپس آ رہا ہے، فواد چودھری

پی ڈی ایم ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی میں جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا وہ واپس آ رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شرح مہنگائی اور شرح سود اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں جبکہ دوست ممالک سے مدد نہیں ملی اور آئی ایم ایف کے معاملے پر ابہام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ لندن اور اسلام آباد کے تناؤ کی نظر ہو چکی ہے اور اندازہ لگائیں کے 2 ماہ پہلے تک پاکستان میں ایسا بحران نہیں تھا۔ ملکی خودمختاری اور معیشت دونوں پر وار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: صحافت کی آواز دبانا معاشرے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، سراج الحق

فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نسرین جلیل کا نام سندھ کے نئے گورنر کے طور پر تجویز کیا ہے جبکہ 18 جون 2015 کو نسرین جلیل نے انڈین ہائی کمیشن کو خط لکھا اور نسرین جلیل نے انڈیا سے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف تعاون مانگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کراچی میں جو گند سیکیورٹی اداروں نے صاف کیا تھا وہ واپس آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں