اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کووفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں اجتماع کی اجازت دینے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی درخواست انتظامیہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ صحت مندانہ سرگرمی ہے انکو نہ روکا جائے۔عدالت توقع کرتی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پر امن جلسہ کرنا چاہتے ہیں اس میں حرج کیا ہے؟ یہ آج کی اجازت مانگ رہے ہیں وہ آپ دے سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ مناسب پابندیاں لگا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی لاہور جلسہ دکھانے کے لیے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں سکرینیں نصب کر کے اجتماع کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔ اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔