اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت؟ عمران خان قوم کو جواب دیں۔
عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی بنی گالہ میں ملاقات
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی؟ قوم جاننا چاہتی ہے۔
رانا ثنااللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان اپوزیشن میں جا کر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے، یہ نہ ہو کہ عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دنوں بعد ایک اور خط سامنے لے آئے۔
آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے، وزیر داخلہ
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس کر باتیں کر رہا تھا۔