یوکرین جنگ کی وجہ سے امریکا میں ریکارڈ مہنگائی


امریکہ میں گزشتہ بارہ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح  میں  7.9 فیصد تک اضافہ ہوا جو ایک ریکارڈ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ چالیس  سال میں ہونے والی مہنگائی کے  تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔  امریکہ میں مہنگائی میں تیز ترین اضافہ یوکرین جنگ کے بعد ہوا ہے۔

ماسکو کے خلاف مغربی ممالک  کی  پابندیوں کے نتیجے میں پٹرول کے ساتھ ساتھ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ توانائی اور خوراک کی طویل عرصے تک جاری رہنے والی ترسیل میں رکاوٹوں کے خطرات بڑھ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں