عمران خان کو باندھ کر ہرایا گیا، گل: ملک لٹیروں کے پاس چلا گیا، فواد چودھری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے آج افسوسناک دن ہے، ملک ایک بار پھر لٹیروں کے پاس چلا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں سابق وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ تاریخ لکھے گی کہ امریکہ کی غلامی کے لیے سب تیار تھے، بس ایک عمران خان تھا جس نے نعرہ حق بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آخری دم تک قوم کی خود داری کے لیے کھڑارہا،عمران خان سرخرو اور یہ مہرے ساری زندگی شرمندگی اٹھائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا  کہ خان کو باندھ  کر ہرایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے ان سارے دنوں میں عمران خان کو ایک بہادر کی طرح اکیلے لڑتے دیکھا۔


شہباز گل نے کہا کہ بہت کچھ دل میں ہے۔ دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔ بس اتنا ہی کہوں گا۔ خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر۔ آخری شخص ہوں جو انہیں رخصت کر کے نکلا ہوں


متعلقہ خبریں