نیویارک: امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع ٹائمز اسکوائر پہ پہلی مرتبہ نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں مسلمانوں نے شرکت کی۔
بھارت نے 4 پاکستانی اور 18 مقامی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی
ہم نیوز نے امریکی نیوز چینل سی بی ایس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائم اسکوائر پہ منتظمین کی جانب سے روزہ افطاری اور نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔
یکم رمضان المبارک کو جب سینکڑوں مسلمانوں نے ٹائم اسکوائر پر روزہ افطار کیا اور نماز تراویح ادا کی تو اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر براہ راست نشر بھی کیا گیا۔ منتظمین کی جانب سے شرکا میں کھانا بھی تقسیم ہوا۔شرکا نے اس اجتماع کو تاریخی قرار دیا۔
For the first time in US history, Muslims perform Taraweeh prayers at New York Times Squarehttps://t.co/ZAWX4fln4g #RamadanKareem pic.twitter.com/PAvLTMQkPf
— Gulf Today (@gulftoday) April 3, 2022
اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو دین اسلام کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اور انہیں بتانا ہے اسلام امن کا مذہب ہے۔
بھارت میں انتہا پسندوں کا صحافیوں پر حملہ: تشدد کا نشانہ بنایا، جہادی بھی کہا
میڈیا کے مطابق منتظمین کا کہنا تھا کہ اسلام کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں ہیں جنہیں ہم دور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ ہمیں روزہ رکھنے، اچھے کام کرنے اور خیرات کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ جنونی انداز میں کوئی مجرمانہ کام کرتے ہیں وہ دراصل دین اسلام کے عکاس نہیں ہیں۔