سوئنگ کےسلطان  اپنے کپتان کےساتھ کھڑے ہوگئے

فائل فوٹو


سوئنگ کےسلطان  وسیم اکرم اپنے کپتان عمران خان  کےساتھ کھڑے ہوگئے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا تھا۔


انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے لڑ رہا ہے جن کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان عہدے طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا۔ وہ یہ اس کی تقدیر ہے۔اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں