ایم کیو ایم اور اپوزیشن کی ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق معاملات طے پا گئے۔
متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے معاملات طے پا گئے ہیں۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کرے گی۔
متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے
پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام۴ بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
@MQMPKOfficial @PPP_Org @pmln_org— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) March 29, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ تفصیلات سے آج باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔مبارک ہو پاکستان۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ جب معاہدہ ہوگیا تو پھر اعلان کیوں نہیں کیا جارہا۔
مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ کچھ تنظیمی ضرورتیں ہوتی ہیں ان فورمز سے تائید لینا ہوتی ہے۔معاہدے کی تفصیلات کا اعلان آج چار بجے پریس کانفرنس میں کردیا جائے گا۔
صحافی کا مولانا فضل الرحمن سے سوال کیا کہ مسلم لیگ ق بھی معاہدہ کرکے گئی تھی واپس نہ آئی۔ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ یہاں معاہدہ ہوچکا ہے یہاں ایسا نہیں ہوگا۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے۔مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد میڈیا کو شام 4 بجے آگاہ کیا جائے گا۔