متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر ابھی مشاورت جاری ہے، اس سے متعلق جلد بازی نہیں کریں گے اور اپنے مینڈیٹ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریں گے۔
حکومتی وفد سے ملاقات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
ایم کیو ایم کے نمائندوں کو کراچی و حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنیکا عندیہ
انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد سے ہونے والی گفتگو پر رابطہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی، جلد اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جمہوریت اور پاکستان کا مقدمہ لڑ رہی ہے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہنا چاہیے۔