پاک آسٹریلیاون ڈےسیریز، اسٹیو اسمتھ دستبردار


آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیں ٹیسٹ سیریز کے بعد شائقین کو اب ون ڈے سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز منگل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔

آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ کہنی کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ اسٹیون اسمتھ کو تیسرے ٹیسٹ کے دوران کہنی میں تکلیف شروع ہوئی تھی۔ فٹنس مسائل کے سبب انہوں نے ون ڈے سیریز نا کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیون اسمتھ کی دستبرداری کے بعد مچل سویپسن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی ٹیم نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔


متعلقہ خبریں