سیٹ بیلٹ پہنو، پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے، مریم نواز

اصل کہانی: عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے؟ اور کتنے میں بیچ دیے؟مریم نواز

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ سیٹ بیلٹ پہنو، پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیر پورے پاکستان میں جاگ چکے ہیں اور حمزہ شہباز سے کہا کہ آج پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے۔ سیٹ بیلٹ پہنو، پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا اور مشکل وقت میں سب نے نواز شریف کا ساتھ دیا۔ نواز شریف نے عدلیہ کی تحریک میں کردار ادا کیا۔ عمران خان روز کہتے ہیں میرے پاس سیاسی پتے ہیں لیکن عمران خان کے سارے پتے کٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 27 مارچ کے جلسے سے اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی، سینیٹر فیصل جاوید

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمرا ن خان کو استعفیٰ نہیں اب سیدھے گھر جانا ہو گا۔ مشکل وقت میں ن لیگ سے کوئی بندہ نہیں گیا لیکن عمرا ن خان سے تو سارے لوگ چلے گئے اور جا رہے ہیں۔ کیا یہ پارٹی سے ممبران نکالیں گے یا لوگ اسے نکالیں گے۔ حکومت میں رہنے کے باوجود لوگ عمران خان کو چھوڑ کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو اب دھمکیاں دے رہے ہیں اور عمران خان ایک ایک دن کر کے وقت لے رہا ہے۔ عمران خان آج ایڑیاں رگڑ رگڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں اور عمران خان کا اقتدار اپوزیشن، سیاسی جماعت یا سازش نے ختم نہیں کیا بلکہ عمران خان کا اقتدار عوام کی بدعاوں سے جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ کہتے ہیں میرے پاس بہت پتے ہیں لیکن آپ کے سارے پتے جھڑ چکے ہیں اور اب آپ کے پاس ایک ہی پتہ ہے جسےکہتے ہیں ٹرمپ کارڈ۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی عزت والا شخص اس طرح اقتدار سے چپکا رہے گا ؟ آپ اب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں یہ کبھی ایک ممبر کو پکڑتا ہے تو دوسرا بھاگ جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں