سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نےجاوید میانداد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی۔
جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
Javed Miandad formally inducted into the PCB Hall of Fame
More details: https://t.co/SNvovKeQy7#PCBHallofFame
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 19, 2022
ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ٹیم اور اپنے ملک کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کیا کرتے تھے۔ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سخت محنت کیا کرتے تھے۔ اپنے کیرئیر کی ہر اچھی اننگز کو ماضی میں چھوڑ کر مستقبل پر نظر جمایا کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنے دور میں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ نصیب ہوا ۔ جنہوں نے ہمیشہ ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی۔ وہ کیرئیر میں بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر پاکستانی عوام کے بھی مشکور ہیں ۔
اس سے قبل وسیم اکرم، فضل محمود اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔