تین وفاقی وزرا سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

تین وفاقی وزرا سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسملبی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے ہیں۔

عدم اعتماد: دو درجن سے زائد حکومتی ارکان سندھ ہاؤس میں موجود، نام سامنے آ گئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں میری بیوی کو دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

رمیش کمار نے کہا کہ تین وفاقی وزرا میں شیخ رشید شامل ہیں یا نہیں؟ یہ نہیں بتا سکتا البتہ انہوں نے کہا کہ مزید تین وفاقی وزرا اور ہیں جن سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے لیے وقت مانگا گیا ہے، کوئی مجمع نہیں ہوگا۔

ایم این اے رمیش کمار کا دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے تیاریاں کی جاری ہیں۔

پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ہیں، فواد چودھری

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دو درجن کے قریب اراکین اسمبلی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں