سینئر صحافی اور ممتاز شاعر فرہاد زیدی کا انتقال ہو گیا

سینئر صحافی اور ممتاز شاعر فرہاد زیدی کا انتقال ہو گیا

کراچی: سینئر صحافی، ممتاز شاعر اورسابق ایم ڈی پی ٹی وی فرہاد زیدی کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم فرہاد زیدی کے لواحقین نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

ہم نیوز کے مطابق فرہاد زیدی نے پاکستان ٹیلی ویژن میں بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر خدمات سرانجام دینے کے علاوہ مقامی اخبار میں ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دیے تھے۔ انہوں نے ٹی وی پروگرام میں بحیثیت میزبان بھی خدمات سرانجام دی تھیں۔

مرحوم فرہاد زیدی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر اور آرٹس کونسل کے نائب صدر بھی رہ چکے تھے۔

معروف اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

ہم نیوز کے مطابق مرحوم فرہاد زیدی نے ایک بیوہ اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔


متعلقہ خبریں