ن لیگ اور جے یو آئی کا پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کا فیصلہ

ن لیگ اور جے یو آئی کا پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈی چوک پر منعقد ہونے والے جلسے میں شریک ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ہم نیوز کے مطابق یہ بات جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم درانی نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادتیں پی پی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسےمیں شریک ہوں گی۔

وزیر اعظم کو ہٹائیں گے، مناسب شخصیت لائیں گے، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم آج شام کو ڈی چوک میں منعقد ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر سیاستدان سردار ایاز صادق نے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کچھ کیا تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔

 عمران خان! ابھی بھی وقت ہے استعفیٰ دیدو، آؤ ہمارا مقابلہ کرو: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آئینی و قانونی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق تین سے سات دنوں میں اجلاس بلانا لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں