بھارت ریاستی دہشتگردی کروا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور خواتین سمیت تمام کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو بھارت کو پاکستان کا منہ توڑ جواب کے 3 سال پورے ہو گئے، پاکستان نے مثالی تحمل کا مظاہرہ کر کے مادر وطن کا دفاع کیا جبکہ پاکستان نیوی نے بھی رواں ہفتے بھارتی آبدوز کا ایک بار پھر پتہ چلا کر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا۔ ہم بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن بھارت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے مگر بھارت مذاکرات نہیں چاہتا۔ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادیو کی گرفتاری ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جا رہا ہے لیکن بھارت بار بار کہنے کے باوجود کلبھوشن کو وکیل فراہم نہیں کر رہا۔


متعلقہ خبریں