وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی ملاقات

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے ملاقات کی۔

وزیراعلی ٰ پنجاب نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ملاقات میں پنجاب کی انتظامی اور امن و امان کی صورت حال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم  نےعام آدمی کو موثر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیےبھرپوراقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انڈسٹریل پیکیج کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈیویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزراء شفقت محمود، فواد احمد، غلام سرور خان، حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 


متعلقہ خبریں