نئی دہلی: بھارت میں ٹرین ڈرائیور نے کچوریاں لینے کیلئے ٹرین کو بریک لگا دی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھاٹک پر ایک شخص کچوریاں لیے ٹرین کے آنے کا انتظار کر رہا ہے اور ٹرین کے قریب آنے پر ڈرائیور بریک لگا کر اس شخص سے کچوریاں وصول کرتا ہے اور پیسے دیتا ہے۔
ٹریک کی آمد کی وجہ سے پھاٹک بند ہے اور دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں لیکن ٹرین ڈرائیور کسی کی بھی پروا کیے بغیر ٹرین کو بریک لگا لیتا ہے۔
بھارت میں ٹرین ڈرائیور کی اس حرکت پر پھاٹک کے باہر کھڑے شخص نے اس تمام معاملے کی موبائل سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ جس کے کیپشن میں لکھا کہ “ڈرائیور نے الوار کی مشہور کچوری لینے کے لیے ٹرین روک دی جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں”۔
Driver Stops Train to Collect, Alwar’s Famous Kachoris, Investigation, Launched pic.twitter.com/xGyHgXdkqR
— Bikrant Sah (@shah_bikrant) February 23, 2022
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کہ معاملات پاکستان اور ہندوستان میں عام ہوتے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔