فضل الرحمان، مریم اور بلاول کی آواز عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی، فواد چودھری

یوسف رضاگیلانی شریف آدمی ہیں، استعفیٰ بلاول کا بنتا ہے: فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم وہ ہونا چاہیے جو ملک کی عزت میں اضافہ کر سکے ، فضل الرحمان، مریم نوازاور بلاول کی آواز عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی۔

پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنی عزت عمران خان کو صدر پیوٹن نے دی اسکی مثال نہیں ملتی ، وزیر اعظم  کا دورہ روس گیم چینجر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے بعد روس سے ہمارے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں سے جلسے نہیں ہوتے، فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا کہ مراد سعید سے متعلق جو زبان استعمال کی گئی وہ قانون میں جرم ہے، پوری قوم آج مراد سعید کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد یہ منہ اور مسور کی دال ،کل ہی عدم اعتماد لے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے یہ وہاں پر ووٹ پورے نہیں کرسکتے، تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں جہلم سے کلین سویپ کرے گی۔


متعلقہ خبریں