وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور نے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں انقلاب برپا کیا ہے، جس میں روزانہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد سفرکرتے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور پر اگست 2020 سے اب تک 71 ملین افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
Congratulations to KP govt. Peshawar BRT recognised as a Gold Standard BRT service by the International Technical Standard Committee of the BRT scoring a 97 out of 100 – meaning it is consistent in almost all respects with international best practices. https://t.co/sJWFhVOZVc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 18, 2022
بی آر ٹی میں سفر کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار
خیال رہے کہ آج خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے آج بتایا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا ایک بار پھر اعزاز مل گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خواتین کی سفری شرع میں اضافے اور خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کہ لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کی تمام تر سروسز کی آزاد اور منصفانہ جانچ پڑتال کی گئی، اس ادارے کے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔