مودی کی فسطائی پالیسیاں کشمیریوں کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہیں،وزیر اعظم


 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی کی فسطائی پالیسیاں کشمیریوں کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان  نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پورےعزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑاہے۔مودی کی فسطائی پالیسیاں کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے  سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔کشمیر میں غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ عالم مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار کونظرانداز نہ کریں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ۔ پاکستانی عوام آج کشمیریوں بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں